اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے گھناؤنے چہرے سے پردہ اٹھ چکا ہے، پی ٹی آئی نے پہلے امریکا پر الزام پھر لابنگ کرتے رہے، امریکا میں کوئی بل پاس نہیں ہوگا۔ پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا کمپرؤمائز نہیں ہوگا، پہلے ابسیولٹلی ناٹ کا چورن بیچا گیا، بانی پی ٹی آئی یوٹرن کے ماہر ہیں۔
وزیر مملکت قانون و انصاف عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےاندرونی معاملات میں کسی کومداخلت کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی دورمیں اپوزیشن کوانتقام کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خط لکھتے ہیں ہمیں حکومت میں واپس لاؤ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا، دفتر خارجہ کو ’ڈی مارش‘ کرنا چاہیے۔