شہباز شریف

ملک کی خوشحالی یا دھرنے؟ مشاورت سے سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ فسادیوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، اس خطرناک روش نے ہمیں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں فساد برپا کیا گیا تھا، احتجاج کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا، ہماری فورسز نے بہترین حکمت عملی بنا کر احتجاج کا خاتمہ کیا، سپہ سالار نے لشکر کشی سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا، سٹاک ایکسچینج چند دن پہلے 99 ہزار 300 پوائنٹ پر تھی، فسادیوں کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج کے 4 ہزار پوائنٹ کم ہوئے، احتجاج کی وجہ سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ خطرناک روش 2014 سے پہلے نہیں تھی، 2014 بدقسمت سال تھا جب یہ خطرناک روش ڈالی گئی، دھرنے کی وجہ سے 126 دن تباہی ہوئی، دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او سمٹ کے دوران دوبارہ فساد کیا گیا، پولیس کے سپاہی کو شہید کیا گیا، ترقی اور خوشحالی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، ہمیں مل کر فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹیر عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے