ملک کیلئے سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ طارق فضل

طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملک میں نفرت اور افراتفری کی سیاست کی گئی، پی ٹی آئی اداروں کے خلاف بیان بازی کررہی ہے، قومی اداروں کو نقصان پہنچانا ملک کو نقصان پہنچانا ہے، ہم ملک کی ترقی کیلئے سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ن لیگ نے کبھی تشدد اور تقسیم کی سیاست نہیں کی، عوام نے نفرت و تشدد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ن لیگ نے حکومت سنبھالی ہے حکومتی اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں، ایرانی صدر بھی پاکستان کے دورے پر ہیں، دورے کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے، دوسرے ممالک کے سربراہان بھی ملک کا دورہ کریں گے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے 11 نشستیں حاصل کیں، سنی اتحاد کونسل نے 2 پیپلزپارٹی نے بھی 2 نشستیں حاصل کیں، آئی پی پی اور ق لیگ نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے