کوئٹہ (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے اور آئندہ آنے والا وقت پی پی کا ہوگا۔ موجودہ حکومت نے ملک اور جمہوریت دونوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ حکومت بناکر عوام کی خدمت، ترقیاتی کام کروائے گی، بے روزگاروں کو روزگار ملے گا، جنہیں حکومت نے سرکاری نوکریوں سے نکالا ہے انہیں ملازمتوں پر بحال کیا جائے گا۔
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی و ہ جماعت ہے جو ملکی مسائل حل کرسکتی ہے۔ ملک میں جاری سیاست کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ جمہوریت کا نقصان ہوا اور پارلیمنٹ کمزور ہوئی اور پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے۔
Short Link
Copied