ملتان (پاک صحافت) جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو بے شمار بحرانوں کا سامنا ہے لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کیس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطے میں نیا بحران پیدا کر رہا ہے اور افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ ہم افغانستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے بعد امریکہ بھی شکست کے بعد افغانستان سے جارہا ہے۔ اس وقت افغانستان کی صورت حال کا دباو پاکستان پر آئے گا۔
Short Link
Copied