ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ سراج الحق

سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک و قوم کو جتنے مسائل کا سامنا ہے ان سب کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے قیام اور مسائل کے حل کے لیے غلبہ دین کی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل اور جفاکش و محنتی لوگوں سے نوازا ہے۔ اللہ کے نظام سے روگردانی کی وجہ سے آج ملک میں بھوک، غربت اور بے روزگاری ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ظلم و جبر کے مسلط نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اٹھنا ہوگا، ہماری کامیابی اور ترقی کی ضمانت نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غریب کش پالیسیوں کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا۔ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کولائیں گے۔ بے روزگار نوجوانوں کا احتجاج، حکومت مخالف تحریک کا نقطہ آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے