ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کی جارہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو اکسانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک مں  ہجاونی کتعظ  پدنا کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کی جارہی ہے، کہا جارہا ہے کسان اور کاروباری لوگ باہر کیوں نہیں آرہے، کسانوں کو اس وقت باہر کیوں نہیں نکالا جب کھاد نہیں دے رہے تھے ؟

واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ کاروباری افراد کو اس وقت باہر کیوں نہیں نکالا جب آپ چینی باہر بھیج رہے تھے ؟ سیلاب متاثرین کے پاس تو آپ جا نہیں سکے ، خدارا ہوش کے ناخن لیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے