ملک میں واحد سندھ حکومت ہے جسے مہنگائی کا احساس ہے، شازیہ مری

شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی  مرکزی ترجمان و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  ملک کے اندر واحد سندھ حکومت ہے جس نے مہنگائی کا احساس کرتے ہوئے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے جاری بیان میں  وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ  عوام نے پی ٹی آئی کے تین سالہ دورِ حکومت میں صرف اور صرف مہنگائی اور بے روزگاری دیکھی ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی گیس اور اشیاءِ خورد و نوش کی قیمتوں کے تناظر میں مزدور کی 25 ہزار ماہانہ اجرت بھی کم ہے، لیکن پھر بھی واحد سندھ حکومت ہے جس نے آفیشل طور پر مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار مقرر کی۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شازیہ مری نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ہمیں بہت افسوس ہوا جب ایک عدالتی حکم کے ذریعے حکومت سندھ کو مزدور کی کم سے کم 25 ہزار اجرت روکنے کا کہا گیا۔ شازیہ مری کاکہنا ہے کہ پچھلے تین سالہ پی ٹی آئی کے دور حکومت نے عوام کو صرف بحران اور پریشانیاں دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے