لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے استحکام کے ساتھ نئے روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آج مجھے یہاں بھیجا ہے، میں ان کا مشکور ہوں اور گولڈن جوبلی پر چلڈرن ویلیج پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ کا بورڈ اجازت دیں تو ایک بچے کے ہائر ایجوکیشن کے اخراجات اٹھا سکتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایس او ایس نے پچاس سالوں میں اپنے مقررہ اہداف کو پورا کیا، پاکستان کو اکانومی میں مشکلات تھی اب بہتری کی طرف جا رہا ہے، معیشت کے استحکام کے ساتھ نئے روزگار مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے دس کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں، خوشی ہوئی کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جا رہے ہیں۔