شرجیل میمن

ملک میں لاڈلاازم اور گڈ ٹو سی یو کی سیاست چل رہی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں لاڈلاازم اور گڈ ٹو سی یو کی سیاست چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک میں گڈ ٹو سی یو اور لاڈلا ازم کی سیاست چل رہی ہے، ملک میں آج بھی لاڈلا ازم موجود ہے، آج کے فیصلے میں گڈ ٹو سی یو کی جھلک نظر آئی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مبہم ہے فیصلے کے بعد کنفوژن پیدا ہوگئی ہے پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے قانون کی پاسداری ہونی چاہئے، لاڈلوں کی نہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے شہید ذوالفقار بھٹو کا جوڈیشل مرڈر کیا گیا جس کی قیمت آج تک ہمارا ملک ادا کر رہا ہے، شہید بی بی کی 2 حکومتیں غیرآئینی طریقے سے ختم کی گئیں شہید بی بی عدالتوں میں گئیں لیکن ان کو انصاف نہ ملا، صدر زرداری 12 سال تک قید میں رہے، کیوں صدر زرداری کے ساتھ انصاف نہیں ہوا سنی اتحاد نے درخواست دی، ریلیف پی ٹی آئی کو ملا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم کسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، لیکن تمام مقدمات کے فیصلے میرٹ پر ہونا چاہئیں۔ وفاقی حکومت اپیل میں جاتی ہے یا نہیں، یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے