اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں عید بھی ایک ہی روز ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا ہے انشاءاللہ شہادت کے مطابق عیدالفطر بھی ایک ہی روز ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی روز عیدالفطر کیلئے متحرک ہوگئے، جس کے لیے انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ رابطے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا گھرانہ 50 سال سے دین کی خدمت کر رہا ہے، ہم دین کی خدمت کرتے رہیں گے، امت کو یکجا کرنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
Short Link
Copied