ملک میں سیاسی استحکام ضروری، مزید لشکر کشی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ طارق فضل چودھری

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مزید لشکر کشی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں سیاسی استحکام لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ مقدمات کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، تحریک انصاف دور میں ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے