اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی، افراتفری، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک میں خانہ جنگی کرے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بے گناہ پولیس اہلکار کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشت گرد ہے اور کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں۔ پولیس پر فائرنگ ثبوت ہے کہ یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے اور خونی مارچ ہوگا کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ہے، قانون جواب لے گا۔ کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کا فرض پورا کرے گی۔
Short Link
Copied