ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، سوئی ناردرن کو فراہمی شروع

تیل

پشاور (پاک صحافت) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں چاندنہ سیون کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر ملے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ چاندنہ کنویں سے 305 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے ہیں۔

چاندنہ سیون کنویں سے دو اعشاریہ پانچ ملین معکب فٹ گیس کے ذخائر بھی ملے ہیں جبکہ 3 میٹرک ٹن ایل پی جی بھی کنویں سے حاصل ہوگی۔ خط کے متن کے مطابق کنویں کو 1.3 کلو میٹر فلو لائن کے ذریعے پلانٹ سے منسلک کردیا گیا ہے اور نئے ذخیرے سے حاصل گیس کی مقدار کی سوئی نادرن گیس کمپنی کو فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے