شہباز شریف

ملک میں بے یقینی پھیلانے والوں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں بے یقینی پھیلانے والوں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں شہباز شریف نے ملکی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ن کو بھی میڈیا حکمت عملی مؤثر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام، بے یقینی پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے، حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں منظم مہم کے توڑ کے لیے حکمت عملی پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کو جمہوری اقدار، باوقار ماحول کے لیے تمام منتخب ایوانوں کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ عرفان صدیقی کی سربراہی میں امور خارجہ کمیٹی پاکستان کے مثبت تشخص کے لیےخصوصی توجہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے