اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت آئینی تنازع نہیں، سیاسی تنازع ہے، یہ تنازع اس لیے پیدا ہوا، کیوں کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں کسی جمہوری روایت کے تحت نہیں بلکہ بقول ان کے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ان کی نیت یہ تھی کہ اسمبلیاں توڑنے سے نظام گر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا، اب عمران خان پریشان ہیں۔
Short Link
Copied