ملک میں انتشار کی سیاست کو پنپنے نہیں دیں گے۔ حنیف عباسی

حنیف عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کو پنپنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بڑی منصوبہ سازی کے ساتھ پاکستان پر حملہ کیا جارہاہے،اتفاق رائے کیلئے جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک کیلئے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار کی سیاست کو پنپنے نہیں دیں گے، پاکستان کے اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کہیں گے آئینی ترمیم کو میں نہیں مانتا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسرائیل کے خلاف کبھی بات تک نہیں کی، پی ٹی آئی نے فلسطین کے لیے منعقد کی گئی اے پی سی میں شرکت تک نہ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے