ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت اور نیب دونوں ناکام ہوگئے۔ سراج الحق

سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالوں میں گزشتہ تیس سال سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے لیکن ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکومت اور نیب دونوں ناکام ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دعوے کرتی ہے کہ اس نے ن لیگ کا گند صاف کیا، ن لیگ ملک کی تباہی کا ذمے دار پی پی کو اور پی پی مشرف کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تینوں نام نہاد بڑی پارٹیوں اور ڈکٹیٹروں نے ملک کا ہر شعبہ برباد کیا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ساڑھے تین برس میں معیشت تباہ کی، اب ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہو رہے ہیں۔ صحت کا نظام ڈبلیو ایچ او، تعلیمی نصاب غیر ملکی این جی اوز تیار کرتی ہیں۔ حکومت ڈاکٹر عافیہ کو اب تک واپس نہ لا سکی، ابھی نندن کو عزت سے رہائی دے دی۔ جنوبی پنجاب میں غربت ناچ رہی ہے، کسان قطاروں میں کھڑے ہوکر کھاد خرید رہے ہیں اور ان پر لاٹھی چارج ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے