ملک میں آئینی بریک ڈاؤن جیسا کوئی خطرہ نہیں۔ فیصل واوڈا

فیصل ووڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ملک میں آئینی بریک ڈاؤن جیسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جا رہی ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ چار سال ملک کو پی ٹی آئی نے لہولہان کیا، ہم پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات نہیں کرتے، ہم اس سوچ کے خلاف ہیں، جو 9 مئی کو کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چلتی رہے گی، آئینی بریک ڈاؤن کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے