ملک سے لاقانونیت کا قلعہ قمع کرنا ہمارا مقصد ہے۔ وزیراعلی پنجاب

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں کافی مشکلات ہیں جبکہ ملک سے لاقانونیت کا قلعہ قمع کرنا ہمارا مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں قانون موجود ہے لیکن انصاف میں تاخیر ہوتی ہے۔ نئے پاکستان والوں نے پرانے پاکستان کو بھی خراب کیا ہے لیکن ہم سب کو اکھٹا کر کے قانون پر عملداری کے نظام کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہم پولیس میں بھرتیوں کے نکام کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اگر سیاسی طور پر سفارتی بھرتیاں ہوتی رہیں تو پولیس کس طرح کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران آئینی بحران لایا گیا اور 3 ماہ سے اسپیکر اور صدر، عمران خان کے حکم پر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں لیکن یہ آئینی بحران عوام کو سستا آٹا دینے سے نہیں روک سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے