کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، دہشت گردی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے یوم دفاع کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو ایٹمی قوت اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر ملک کو ناقابل شکست بنایا۔
آصف زرداری کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے بہادر اور جانباز افسروں اور جوانوں نے سوات کو ملک دشمن دہشت گردوں سے پاک کیا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردوں سے دہشت گرد سمجھ کر نمٹنا ہوگا اور اپنی دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا۔
Short Link
Copied