رانا ثناء اللہ

ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں سے ہی چل سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں سے ہی چل سکتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کا نام کیوں سیاست رکھ دیا گیا جن کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، منفی ریوں سے ہمیشہ ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملکوں کی ترقی کا دارو مدار سیاسی استحکام سے ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ اقتدار میں تحمل ملکی استحکام کا باعث ہے، بحیثیت قوم روئیوں کو بہتر کرنے پر توجہ دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے