مرتضی سولنگی

ملک بہتر حالت میں منتخب نمائندوں کے حوالے کر کے جائینگے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ ملک معاشی استحکام کی جانب جا رہا ہے، بہتر حالت میں ملک منتخب نمائندوں کے حوالے کر کے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دور میں ہر جماعت اپنے حصے کے لیے سیاست کرتی ہے، تمام جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہی ہیں، شکایات جمہوریت میں ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے، شفاف انتخابات سے متعلق کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کی ضررویات کو پورا کرنا ہماری ذمے داری ہے، انہیں سیکیورٹی کے لیے جو بھی ضرورت پڑے گی دیں گے۔ انہوں نے ملکی معاشی استحکام کے حوالے سے کہا کہ آج بھی ڈالر سستا ہوا، روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار کی حد عبور کر گئی ہے، خوشی ہے کہ ملک معاشی استحکام کی جانب جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اب تک جبری طور پر نہیں نکالا گیا، اب تک 5 لاکھ کے قریب افغانی اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ نظر سے گزرا ہے، انہیں جیل میں ٹوئٹ کرنے کی سہولت میسر نہیں، مجھے یقین نہیں کہ کوئی ٹوئٹ انہوں نے خود کیا ہے یا مؤکلوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹوئٹ کی مدد سے افغان حکومت کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے