یوم دفاع

ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان آج قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا، اس وقت مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب جاری ہے، تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہیں۔

صبح سویرے نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یادگار شہدا پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، وائس ایڈمرل اویس احمدبلگرامی نے یادگارشہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے علاوہ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جی ایچ کیو میں ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اعلی سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے