ملک بھر میں کورونا وائرس کے 109 نئے کیسز رپورٹ، متعدد کی حالت تشویشناک

کورونا وائرس

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 320 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.05 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 571 ٹیسٹوں میں 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.20 فیصد رہی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد 356 ٹیسٹوں میں 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.62 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 217 ٹیسٹوں میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 108 ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.63 فیصد رہی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے