پیٹرول

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

(پاک صحافت) پاکستان بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ ہے۔ حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 31 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے