بارش

ملک بھر میں تیز بارش، مکان کی چھت، دیواریں، آسمانی بجلی گرنے سے 21 جاں بحق

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی معطل، مکان کی چھت، دیواریں، آسمانی بجلی گرنے سے 21 جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامشور، میرپورخاص اور نوشہرو فیروز سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جامشورو میں کوہستانی علاقے میں بارش نے تباہی مچادی، مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، متعدد بھیڑ بکریاں برساتی پانی میں بہہ گئیں، کئی دیہات کا جامشورو سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ میرپورخاص، نوشہرو فیروز، بھٹ شاہ، نیو سعیدآباد، مٹیاری، ہالا اور میٹاری سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اہم شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، بارش کے باعث کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ مسلسل بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

دادو شہر اور گرد و نواح میں 10 گھنٹوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، بارش سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نشیبی علائقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ 10گھنٹوں سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے