ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، ن لیگ و پیپلزپارٹی کو سنجیدہ ہونا پڑیگا۔ گورنر پنجاب

سلیم حیدر

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری امجد جٹ کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر نے امجد جٹ سے ان کے چچا زاد بھائی قیصر جٹ کے قتل پر تعزیت بھی کی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پولیس کو واقعے کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں موجود تھا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ جو باتیں طے ہوئیں ن لیگ ان پر من و عن عمل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے