خواجہ آصف

ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے، جو اقدامات اٹھائے اس سے آنے والے مہینوں میں معیشت میں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں تباہی ہوئی ملک کو لوٹا گیا، پی ٹی آئی دہشت گردوں اور طالبان کیلئے بھی نرم گوشہ رکھتی ہے جبھی طالبان کے خلاف وہ کارروائی سے گریز کررہے ہیں کہ ان کے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے، پی ٹی آئی فوج کی قیادت پر حملے کرنے کی ہر قسم کی کوشش کررہی ہے۔  دھرنے والوں نے ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے صبح پراٹھے کھاکر آجاتے ہیں تین چار گھنٹے بھوک ہڑتال کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سات آدمی دری پر بیٹھ جاتے ہیں اس کے بعد گھر جاتے ہیں دوپہر کا کھانہ کھا کر سو جاتے ہیں، یہ ان کی بھوک ہڑتال ہے یہ ایک نو سربازوں کا ٹولہ ہے اگر کسی کے خیال میں ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوں گے تو میں ان کو اسطرح کی امید رکھنے سے منع تو نہیں کرسکتا لیکن مجھے اس قسم کے حالات نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص سیٹوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے کام شروع کردیا ہے، الیکشن کو کالعدم قرار دئیے جانے والی صورتحال نہیں دیکھ رہا۔ کبھی امریکہ کو گالی دیتے ہیں کبھی امریکہ کے ترلے کرتے ہیں ان کے پیچھے سازش ہے کہ ملک کو مستحکم نہ ہونے دیا جائے یہ سب ایک سازش ہے اور کل پرزے اس سازش کے پاکستان میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے