ملکی صورتحال پر اہم مشاورت کیلئے پیپلزپارٹی کے سابق وزراء دبئی پہنچ گئے

پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) ملکی صورتحال پر اہم مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کے سابق وزراء دبئی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی صورتحال پر اہم مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی کے سابق وزراء دبئی پہنچ گئے، آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن بھی دبئی پہنچ گئے، جبکہ بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری بھی دبئی میں موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت آج ملکی صورتحال پر اہم مشاورت کرے گی۔ دونوں شخصیات سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم مشاورت کریں گے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاست اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے