ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی (پاک صحافت) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدا و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سرکاری ڈالر ذخائر 4 ارب 1 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ 6 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمی سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 35 کروڑ 95 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں گذشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی۔ اور 9 جون تک مجموعی ڈالر ذخائر کا مالی حجم 9 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے