کراچی (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی اور امن و سلامتی کے لئے ہمیں اپنے تمام سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحد ہونا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو جو تحفظ حاصل ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ہے، اقلیتوں کی پارلیمٹ کے اندر نمائندگی بڑھائی گئی۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، بلاول بھٹو زرداری نے مختلف ممالک کے دورہ جات کیے اور تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت کی، پاکستان کے خلاف سازشیں جاری ہیں ہمیں ان سے حکمت عملی کے تحت نمٹنا ہوگا۔
Short Link
Copied