جاوید لطیف

ملکی ترقی کیلئے صرف وزراء نہیں بلکہ حکومت کی تبدیلی ناگزیر ہے۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے صرف وزراء کا تبدیل ہونا کافی نہیں بلکہ حکومت کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ مسائل کا ذمہ دار صرف ایک وزیر نہیں بلکہ عمران خان اور اس کی پوری حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحران سے نمٹنے کے لئے موجودہ حکومت کی تبدیلی ضروری ہے۔ حکومت کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو نجات دلانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جتنے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائیں لیکن ہم قومی حقوق کے دفاع سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہڑتالیں پھر احتجاج اور پھر لانگ مارچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے