وزیراعظم شہباز شریف

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ  مفت آٹے کی فراہمی ایک چیلنج ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے مل کر مفت آٹے کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آٹے کے مرکز کا دورہ کیا جہاں پر کمشنر راولپنڈی نے ان کو آٹے کے مرکز سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بےشمار ضرورت مند لوگ ایسے ہیں جو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست میں نہیں ہیں، جو لوگ اس پروگرام کی فہرست میں نہیں ہیں ان کے لیے علیحدہ کاؤنٹر لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خط غربت سے نیچے افراد کو بھی مفت آٹا فراہمی کے لیے کام جاری ہے، مستحق افراد کو بار بار کی تکلیف سے بچانے کے لیے ایک وقت میں 30 کلو آٹا فراہم کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو تین دنوں میں آٹے کا ایک تھیلا بھی نہیں ملا ان کو تین تھیلے ایک ساتھ دیے جائیں گے، ماضی میں سبسڈائز آٹا دیا جاتا تھا اس مرتبہ مفت آٹا دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے