ملکر عہد کریں ہم نے سازش کا حصہ نہیں بننا، اسحاق ڈار

کوئٹہ (پاک صحافت) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مل کر عہد کریں ہم نے سازش کا حصہ نہیں بننا، ہمیں مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 2017ء میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بہترین معیشت بن چکا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا میں نمبر ون تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اربوں کھربوں روپے کی معدنیات ہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے اب معاشی قوت بھی بنانا ہے۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے