مقبوضہ کشمیر کو ہر صورت آزاد کرانا ہے، صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد (پاک صحافت) صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو ہر صورت میں آزاد کرانا ہے، پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ہائی کورٹ گراؤنڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پرچم کشائی کی۔ چوہدری لطیف اکبر نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مودی حکومت بھارت کے ٹکڑے کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، یہ ہر کشمیری کی آواز ہے۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کا یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے۔ یاد رہے کہ آج ملک بھر میں پاکستان کا 78واں جشنِ آزادی منایا جارہا ہے، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔ گزشتہ شب کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے