مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے

شہبازشریف جنرل عاصم منیر

سرینگر (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز پاکستان کیساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی لگ گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت نے شہبازشریف اور نئی فوجی قیادت کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے دیواروں پر پوسٹرز چسپاں کر دیئے ہیں، مختلف علاقوں میں چسپاں کردہ پوسٹرز پر وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی تصاویر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پوسٹرز "صدائے مظلوم جموں کشمیر” کی طرف سے چسپاں کیے گئے ہیں۔ جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت، کے نعرے درج ہیں۔ پوسٹرز کے ذریعے کشمیری عوام نے وزیراعظم شہباز شریف، افواج پاکستان کے نومنتخب سربراہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو مبارکباد دی اور پاک فوج کے دونوں سربراہوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے