شہباز شریف

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی بھارتی جرائم کی حوصلہ افزائی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی بھارتی جرائم کی حوصلہ افزائی ہے، کشمیریوں کی شہادتیں عالمی اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے چیلنج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق جاری بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم سے کشمیریوں کو غلام بنا سکا ہے، نہ بنا سکے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست 2019ء سے کشمیریوں کے قتلِ عام کی شدید لہر جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں املاک و گھر گرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعِ کشمیر حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں حکومتی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے