اسلام آباد (پاک صحافت) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کے سامنے مغرب کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ جو مسلم ممالک کو مختلف بہانوں سے دبانا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کا دہرا معیار اب دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ہونا چاہئے۔ جو پاکستان کو صرف ایک مسلمان ملک ہونے کی وجہ سے دبانا چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ممالک کا بھارت کے ساتھ تجارتی لین دین ہے تو اس کے خلاف کچھ نہیں بولا جاتا جبکہ پاکستان ایک مسلمان ملک ہے اس لئے اسے مختلف طریقوں سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Short Link
Copied