معیشت کے نام پر الیکشن کا التواء غیر آئینی ہو گا، نیئر بخاری

نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور پیپلز لائرز فورم کے صدر سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتخابات میں ہے، معیشت کے نام پر الیکشن التواء غیر آئینی ہو گا۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ آئین کے تحت حکمرانی کا حق عوامی منتخب نمائندگان کو ہے، نگراں حکومت الیکشن کمیشن کی مدد کرے۔ نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی ذمے داری پوری کرے، ملک میں من مرضی نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ نیئر بخاری  نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر جنوری میں انتخابات کا اعلان کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ اور شیڈول دیا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، نو منتخب عہدیداران آئین کی بالادستی کے لیے کوششیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے