معیشت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتے۔ عطاء تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم معیشت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، ایکسچینج ریٹ میں بہتری آرہی ہے، 16 ماہ کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا، معاشی استحکام کے لیے سب کو اپنا کردارادا کرنا چاہیئے۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بلوم برگ کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہوگی، بلوم برگ نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان میں مہنگائی اگلے سال 15 فیصد پر آجائے گی، پرسوں رپورٹ آئی کہ مہنگائی میں 2 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے، یہ مثبت رجحانات ہیں جن کی جانب ملک گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائشزیشن کی جارہی ہے، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، پاکستان پہلے ہیں، سیاست اور سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں، میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے قوم کو معیشت خصوصاً پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق آگاہ رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے