(پاک صحافت) وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کے قتل پر حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستقن سرفراز بگٹی نے سول سروس اکیڈمی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مغوی مصور خان کے اغواء کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پہلے دن کہا تھا کہ وفاق سے مسائل پر ہمارا مؤقف ٹھوس ہے۔ وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم وفاق سے شائستگی کے ساتھ اپنے مسائل اٹھائیں گے۔
Short Link
Copied