معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو بجٹ میں ریلیف ملنا چاہیئے۔ نوازشریف

نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو بجٹ میں ریلیف ملنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امراء لاہور میں تقریبا ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے طویل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو بجٹ میں ریلیف ملنا چاہیئے، مہنگائی کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے تجاویز لیں جبکہ ن لیگی رہنماؤں نے مشاورتی اجلاس میں سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے