مصطفی کھوکھر

مصطفی کھوکھر کی چھوڑی ہوئی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے مصطفی کھوکھر کی چھوڑی ہوئی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینیٹ کی خالی نشست پر وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ دے دیا ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وقار مہدی پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ سندھ سے سینیٹ کی نشست مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کی خالی نشست پر پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ امیدوار 18 سے 22 دسمبر کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جب کہ 25 نومبر کو کاغذات کی اسکروٹنی کی جائے گی۔ کاغذات کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ امیدوار 3 دسمبر تک الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے