کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، آفیسرز، قبائلی عمائدین اور عوامی وفود نے ملاقات کی، عید کے تیسرے روز بھی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہے، مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات ہوئی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کے لئے کوشاں ہیں، تعلیم، صحت، ذرائع مواصلات اور زراعت سمیت براہ راست عوامی وابستگی کے شعبوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ سولرائزیشن سے متعلق زیر التوا امور کو نمٹانے اور بجلی چوری کے تدارک کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے، ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں گے، وسائل کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے۔
Short Link
Copied