مسنگ پرسن کے نام پر بلوچستان میں ایک دکان کھلی ہے۔ جان اچکزئی

جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسن کے نام پر بلوچستان میں ایک دکان کھلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات جان اچکزئی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسنگ پرسن کے نام پر بلوچستان میں ایک دکان کھلی ہے۔ ہر بلوچستانی کا حق ہے پاکستان کی کسی بھی جگہ زندگی گزارے۔ مجھے نہیں پتہ کہ مسنگ پرنس ہیں بھی یا نہیں۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو دہشت گرد حملہ کررہے ہیں یہ لوگ کون ہیں؟ مسنگ پرسن کے نام پر جو بیانیہ ہے وہ سہولت کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک حیران کن ہے، سردار اختر مینگل کی جماعت کا مینڈیٹ ویسا ہی ہے جوآج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے