لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد ہوگیا، شہباز شریف ن لیگ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں محمد شہباز شریف کے مقابلے پر کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا وہ بلا مقابلہ ن لیگ کے صدر منتخب ہوئے ہیں، وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں، مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارٹی سیکریٹری فنانس منتخب ہوئے ہیں، صدر اورسیز و بین اقوامی امور کا عہدہ بھی اسحاق ڈار کے پاس ہوگا، مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات ہوں منتخب ہوگئیں۔
مشیر وزیراعظم عطا تارڑ ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔