مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کا انتقال

خوش اختر سبحانی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وفات پاگئے ہیں۔ مرحوم خوش اختر سبحانی مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن خوش اختر سبحانی انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم گزشتہ کچھ مدت سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی مدت سے علاج معالجہ چل رہا تھا۔ یاد رہے کہ خوش اختر سبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے