لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی ٹکٹ کے تمام درخواست گزار امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی کے مرکزی شعبہ نشر و اشاعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک بھر میں امیدواروں کو قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں پر اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار متعلقہ ریٹرنگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔
پارٹی صدر شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو 22 دسمبر تک حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے اور حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے۔
Short Link
Copied