لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی مزید نشستیں مل گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی مزید 6 نشستیں مل گئیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔
پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی اور پی پی 272 مظفر گڑھ سے جیتنے والے رانا عبدالمنان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی پی 205 خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 خانیوال سے اصغر حیات ہراج بھی مسلم لیگ (ن) کو پیارے ہو گئے ہیں۔
Short Link
Copied